میانداد: ٹیسٹ نہ ہونے پر ناراض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے پر راضی نہ ہو تو دورے کو ختم کر دیا جانا چاہیے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے شہر کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے پر معذری ظاہر کر دی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے کراچی میں لوگ ناراض ہیں اور وہ اس تمام صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دے رہے ہیں۔ میانداد نے کہا کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ’ایسی سیریز کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس میں کراچی میں میچ نہ کھیلا جائے‘۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشارہ دیا ہے کہ اس نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے کراچی میں نہ کھیلنے کے فیصلے کو مان لیا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ جب تک کھلاڑیوں کو لاحق خطرے کی واضح شہادت موجود نہ ہو تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ فیصلہ قبول نہیں کرنا چاہیے اور اگر انگلینڈ پھر بھی راضی نہ ہو تو دورہ ختم کر دیا جانا چاہیے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اس سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ سے پہلے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ اور بھارت بھی کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||