BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب شادی کھانوں پر دوبارہ پابندی

شادی پر کھانے
پنجاب حکومت نے شادی میں ایک کھانے کی اجازت سے متعلق قانون ختم کر دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے جمعرات کو ایک صوبائی قانون کو منسوخ کردیا ہے جس میں شادی کے موقع پر ایک کھانا کھلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

وفاقی حکومت کے ایک قانون کے تحت شادی کے موقع پر کسی تقریب میں کھانا کھلانے کی ممانعت ہے۔ صوبائی قانون کی منسوخی کے بعد اب وفاقی قانون لاگو ہوگا۔

اس سے پہلے پنجاب اسمبلی نے سنہ دو ہزار تین میں ایک قانون (شادی کی دعوت پر فضول خرچ کی پابندی کا بل) پاس کیا تھا جس کی رو سے شادی کے موقع پر ایک کھانا کھلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم نومبر سنہ دو ہزار چار میں سپریم کورٹ نے اسے اس بنیاد پر غیر آئینی قرار دے دیا تھا کہ یہ قانون اسی موضوع پر وفاقی قانون سے متصادم تھا۔ عدالت عظمی نے پنجاب حکومت کو اپنے قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پنجاب اسمبلی نے جمعرات کو اپنے گزشتہ بل کو منسوخ کردیا اور یوں شادی کے موقع پر ایک کھانا کھلانے کی اجازت واپس لے لی۔

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے دوسرے دور اقتدار (انیس سو ستانوے -ننانوے) میں شادی کے موقع پر ایک قانون کے ذریعے کھانا کھلانے پر مکمل پابندی لگادی تھی۔

چند روز پہلے صدر جنرل پرویز مشرف نے بیان دیا تھا کہ حکومت شادی کے موقع پر ایک کھانا کھلانے کی اجازت دے سکتی ہے۔اگر صدر کے بیان کے مطابق وفاقی قانون میں ترمیم کردی گئی تو یہ اجازت پنجاب سمیت پورے ملک کےلیے ہوگی۔

اسی بارے میں
شادی میں کھانا، وارنٹ جاری
06 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد