گوادرمیں سرکاری زمین کی بندر بانٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کو پاکستان کی عدالت اعظمیٰ نے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیاسی بنیادوں پر دو لاکھ چالیس ہزار ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے ممبر بورڈ آف روینیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر زمینوں کی الاٹمنٹ کی چھان بین کر کے مفصل رپورٹ دو ماہ میں عدالت کو پیش کریں۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پلاٹوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے جو منسوخ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے اُسے سزا ملنی واضح رہے کہ جیسے ہی ضلع گوادر میں بندر گاہ بنانے اور نیا جدید ترین شہر بسانے کا اعلان ہوا تھا تو جہاں ریئیل سٹیٹ کا کاروبار کرنے والے سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر پلاٹ خریدنا شروع کیے وہاں با اثر سیاستدانوں، سرمایہ کاروں، ججوں، جرنیلوں، صحافیوں اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی حکومت سے سستے داموں پلاٹ الاٹ کروا لیے تھے۔ جب زہرہ بی بی کی زمین حکومت نے کسی اور کو الاٹ کردی تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور جب عدالت نے معاملے کی سماعت کی تو سیاسی بنیادوں پر من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر زمین کی الاٹمنٹ کو منسوخ کیے جانے کے ریمارکس پہلے بھی آتے رہے ہیں اور اس سے مختلف ہاؤسنگ سکیمز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کو بھی گوادر کی زمین غیر بلوچوں کو فروخت کرنے پر سخت تشویش ہے اور بلوچستان میں کشیدگی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں گوادر: زمین سونا بن گئی ہے مگر . . . 01 April, 2005 | پاکستان الاٹمنٹ: بلوچ رہنماؤں کا خیرمقدم21 October, 2006 | پاکستان گوادر: اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ 22 October, 2006 | پاکستان بلوچستان میں مظاہرے،گرفتاریاں30 November, 2006 | پاکستان گوادر آئل ریفائنری بنے گی: وزیرِاعظم17 September, 2005 | پاکستان گوادر، ترقی یا کالونائزیشن17 February, 2005 | پاکستان گوادرکو بلوچستان سےجداکرنے کاالزام17 October, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||