BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 September, 2005, 10:55 GMT 15:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوادر آئل ریفائنری بنے گی: وزیرِاعظم

 وزیرِاعظم پاکستان شوکت عزیز
وزیرِاعظم نےگوادر میں بین الاقوامی سطح کے ائرپورٹ کی تعمیر کا اعلان کیا
وزیرِاعظم پاکستان شوکت عزیز نے کہا ہے کہ گوادر میں ایک میگا آئل ریفائنری قائم کی جا ئے گی۔

انہوں نے یہ اعلان سنیچر کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے دورے کے دوران کیا۔ شوکت عزیز نے کہا کہ گوادر پورٹ اگلے سال جون میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد اسے مزید توسیع دی جائے گی۔

شوکت عزیر نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک سو چونتیس ارب روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور اس سال اکیس ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

گوادر میں ایک عوامی مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیرِاعظم کوگوادر میں گہرے پانی کی بندرگاہ اور گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ شوکت عزیزنےایک مرتبہ پھر گوادر میں بین الاقوامی سطح کا ائرپورٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ ائر پورٹ کی تعمیر کا اعلان پہلے بھی حکمران کر چکے ہیں۔ مکران ڈویژن کی ایک بڑی آبادی خلیجی ممالک میں آباد ہے اور ان کا مطالبہ رہا ہے کہ مکران ڈویژن سے خلیجی ممالک کے لیے براہ راست پی آئی اے کی پروازیں شروع کی جائیں۔گوادر میں تربیت یافتہ بے روزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا اور روزگار کا مطالبہ کیا لیکن انہیں وزیرِاعظم سے ملنے نہیں دیا گیا۔

وزیرِاعظم شوکت عزیز نے اپنے اس دورے کے دوران کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں لوگوں نے ترقی مخالف لوگوں کو مسترد کر دیا ہے اور ترقی پسند لوگوں کی حمایت کی ہے اور اب تیسرے مرحلے میں بھی ترقی کے حمایتی لوگ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے والے راہ راست پر آجائیں اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں۔

گوادر میں بلدیاتی انتخاب کے تیسرے مرحلے کے لیے حکمران مسلم لیگ اور بلوچ قوم پرست جماعتوں کے مابین سخت مقابلہ ہے اور دونوں جانب سے اکثریت کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ حمکران مسلم لیگ اور اتحادیوں نے غفور کلمتی اور بلوچ قوم پرست جماعتوں نے غفور کلمتی کے بیٹے رؤف کلمتی کو اپنا اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اب ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ دونوں دھڑے کسی ایک فارمولے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد