مہنگائی، لاقانونیت کے خلاف دھرنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مہنگائی ، بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ شہر کے مرکزی علاقے ایمپریس مارکیٹ کے سامنے اتوار کی دوپہر سے شام تک یہ دھرنا جاری رہا اور اس میں مذہبی جماعتوں کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بھی شریک تھے۔ دھرنے میں شریک مظاہرین مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور ایم ایم اے کے مرکزی رہنما منور حسن نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مہنگائی اور لاقانونیت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں جو لوگ بھی آئے ہیں ان کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور حالات خراب سے خراب تر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکمرانی اور ان کی سینہ زوری مسلسل سامنے آتی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ جماعت اسلامی انتخابی عمل میں بھی مختلف شرائط کے ساتھ آگے جانے کی بات کرتی ہے لیکن اصل میں وہ انقلاب کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ’سندھ میں سیاسی نہیں فاشسٹ لوگوں کی حکومت مسلط کر دی گئی ہے۔ پرویز مشرف اور بش کو ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے جو زبردستی بھتہ خوری کرتے ہوں اور لوگوں کے حقوق صلب کرتے ہوں‘۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نفیس صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے اس ملک اور کراچی شہر میں حکومت کے ذریعے جو ظلم ہورہا ہے، جوقیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں وہ انتہائی المناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اگر جمہوریت ہے تو لوگوں کو اپنے حقوق اور وسائل کے لیے اکٹھا ہونے کا حق ہے اور کوئی حکومت ان کو اس سے روک نہیں سکتی۔ اس سے قبل پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور پولیس نے مظاہرین سے مائیک اور بینر چھین لیے جو مذاکرات کے بعد واپس کر دیےگئے۔ | اسی بارے میں بلوچستان احتجاج: دو بسیں نذر آتش 01 December, 2006 | پاکستان بلوچستان: احتجاجی مظاہرے، گرفتاریاں22 December, 2006 | پاکستان کوئٹہ: انجمن ِ تاجران کا احتجاج18 December, 2006 | پاکستان پی پی پی کے خلاف صحافیوں کا احتجاج14 December, 2006 | پاکستان جماعت: باجوڑ انتخاب میں دھندلی11 January, 2007 | پاکستان اے پی سی: مشترکہ تحریک کا فیصلہ 14 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||