BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 January, 2007, 23:58 GMT 04:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشت گردی سےنمٹا جائےگا‘

صدر مشرف
حکومت نے قبائلی علاقوں میں موثر سیاسی ، انتظامی اور دوسرے اقدامات کئے ہیں
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی سے سختی سے نمٹا جائےگا۔

قومی سلامتی کی کونسل کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مشرف نے کہا کہ ان تمام لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جو سرحدوں کے اطراف کسی قسم کی غیر قانونی سرگرموں میں ملوث ہوں گے یا دہشت گردوں کو پناہ دیں گے ۔

صدر جنرل پرویز مشرف کی صدارت میں ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ چیئرمین سینٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیف نے شرکت کی جبکہ خصوصی دعوت پر گورنر سرحد ، زلزے سے متعلق تعمیر نو اور بحالی کے ادارے کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ، وائس چیف آف آرمی سٹاف ، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ اور وزیر تجارت شریک ہوئے۔

جنرل مشرف نےکہا کہ حکومت نے قبائلی علاقوں میں موثر سیاسی ، انتظامی اور دوسرے اقدامات کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی سرداروں کے ساتھ امن معاہدے کے بعد قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کے صورت حال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ، اقتصادی اور انتظامی اقدامات علاقے میں امن اور خوشحالی لائیں گے جس کے باعث ان کے کہنے کے مطابق پاک افغان سرحد پر موثر نگرانی بھی ہوسکتی ہے ۔

صدر نے اس ضرورت پر زور دیا کہ سرحد پر عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکنے اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے مفصل منصوبے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کہ افغانستان کی طرف سے بھی عسکریت پسندوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ دنیا میں کسی دوسرے ملک کا اتنا اہم کردار نہیں ہے اور اس جنگ میں پاکستان کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔

اسی بارے میں
’دہشت گرد‘ کیا چاہتے ہیں؟
19 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد