کالعدم تنظیم کے تین ارکان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے کالعدم انتہا پسند سنی تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے یہ افراد شہر میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر وزیر مینشن ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مارا گیا مگر ملزمان فرار ہوگئے، تعاقب کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت طارق معاویہ، وحید نیازی اور محمد توفیق کے نام سے کی ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار وحید نیازی حیدری امام بارگاہ میں خودکش حملہ آور اکبر نیازی کا چھوٹا بھائی ہے۔ دو ہزار چار میں ہونے والے اس خودکش بم حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سی آئی ڈی نے وحید نیازی اور اس کے دیگر ساتھیوں کی ہمدردیاں آصف چھوٹو کے ساتھ بتائی ہیں۔ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی تفیصلات کے مطابق گرفتار ملزم مولانا عبدالکریم نقشبندی اور قاری حبیب الرحمان نقشبندی کے قتل سمیت قتل اور اقتدام قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔ | اسی بارے میں لشکر کے دواراکین کوسزائےموت31 October, 2006 | پاکستان حرکت المجاہدین کے چار رکن بری31 October, 2006 | پاکستان کراچی: متحدہ کے کارکن ہلاک 20 September, 2006 | پاکستان مشرف اور حکومت پر شدید تنقید03 November, 2006 | پاکستان تمام شاہراہیں بند، سات سو گرفتار30 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||