BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 October, 2006, 18:15 GMT 23:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لشکر کے دواراکین کوسزائےموت

آصف چھوٹو
اس مقدمے میں آصف چھوٹو کو مفرور قرار دیا گیا ہے
کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے دو اراکین کو چھ چھ بار موت کی سزا سنائی ہے۔

شاہنواز عرف شانی اور محمد شوکت پر الزام ہے کہ انہو ں نے سپارکو کی بس پر فائرنگ کی تھی جس میں چھ ملازمین ہلاک اور سات زخمی ہوگئے تھے۔
مقدمے میں لشکر جھنگوی کے مرکزی رہنما آصف چھوٹو کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دو کے جج فیروز محمود بھٹی کی عدالت نے منگل کے روز فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چھ افراد کے قتل کے الزام میں چھ بار سزائے موت اور سات کو زخمی کرنے کے الزام میں انچاس انچاس سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ اور زخمیوں کو تیس تیس ہزار جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔
پولیس کے مطابق شوکت عرف چاند موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ جبکہ شاہنواز عرف شانی اور آصف چھوٹو نے فائرنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ تین اکتوبر سن دو ہزار تین کو کراچی کے ماری پور روڈ پر مسلح افراد نے سپیس اینڈ اپر ایٹماس فیئر ریسرچ آرگنائزیشن ( سپارکو) کی ملازمین کی بس پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ جمع نماز کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران بتیس گواہوں نے بیانات قلمبند کروائے جن میں چھ چشم دید گواہ تھے۔

شوکت عرف چاند کے وکیل عامر منصور نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف سات دن کی اندر ہائی کورٹ میں اپیل کی جائیگی ۔

ایڈووکیٹ عامر منصور کے مطابق شوکت عرف چاند پر یہ مقدمہ نہیں بنتا ہے، اس کی شناخت مشکوک ہے کیونکہ چشم دید گواہ یہ کہہ چکے ہیں ہم نے اس آدمی کو تھانے میں دیکھا تھا۔

فیصلہ سنانے سے قبل ملازمین کو سخت حفاظتی انتظامات میں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تھا، جبکہ عدالت میں ملزمان کا کوئی رشتہ دار بھی موجود نہیں تھا۔

اسی بارے میں
مرزا طاہر کیس: کب کیا ہوا؟
20 October, 2006 | پاکستان
قصاص و دیت اور فوجداری نظام
23 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد