BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 October, 2006, 20:52 GMT 01:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرزا طاہر کیس: کب کیا ہوا؟

مرزا طاہر
تھانہ سہالہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قتل کا اقرار کیا تھا
برطانوی شہری مرزا طاہر نے مبینہ طور پر انیس دسمبر سن انیس اٹھاسی کو چکوال جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور جمشید خان کا قتل کیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سہالہ میں ایف آئی آر نمبر 126/88 درج کی گئی ہے جس کے مطابق ملزم نے قتل کا اقرار کیا ہے اور پولیس نے ان سے پستول اور گاڑی نمبر IDB 4049 برآمد کی ہے۔

مرزا طاہر حسین مغل ضلع چکوال کے گاؤں بیڑ کے رہائشی ہیں اور انہیں اسلام آباد کے سیشن جج نے تیس ستمبر 1989 میں سزائے موت سنائی۔ ملز م نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل کی عدالت نے دوبارہ رائل کورٹ کو سماعت کا حکم دیا اور اس عدالت نے تین اپریل انیس سو چورانوے کو دوبارہ فیصلہ سنایا اور سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔

مقتول کے چچا صحبت خان کے مطابق جب عمر قید کی سزا کے خلاف ملزم نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کی تو عدالت نے معاملہ شریعت کورٹ کو بھیج دیا۔

ان کے بقول شریعت کورٹ نے بیس مئی انیس سو اٹھانوے کو سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم سنایا۔جس کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ کے شریعت بینچ میں اپیل کی اور اس عدالت نے یکم دسمبر سن دو ہزار تین کو فیصلہ برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر ہوئی لیکن نو اکتوبر سن دو ہزار چار کو سزائے موت بحال رکھی گئی۔ بعد میں انہوں نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جو تیرہ مارچ سن دو ہزار چھ کو مسترد ہوگئی۔

رواں سال تین مئی کو پہلی بار پھانسی کی تاریخ مقرر ہوئی جو عین وقت پر ایک ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی اور اس کے بعد چوتھی بار صدر نے اب پھانسی اکتیس دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد