لاہور: دس افراد کو سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ نے قصور کے دس افراد کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت دینے کا خضوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے راجہ جنگ قصور میں اکتوبر انیس سو ستانوے میں آٹھ افراد کو دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کردیا تھا۔ یہ فیصلہ جسٹس میاں نجم الزماں اور شیخ جاوید سرفراز پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے سنایا۔ سزا پانے والوں میں ایاز، سلمان، عبدالرحیم، محمد سرور، محمد یحی، نواز، محمد یونس، پرویز رضا، رؤوف احمد اور محمود احمد شامل ہیں۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے انہیں آٹھ آٹھ بار سزائے موت دینےکا فیصلہ دیا تھا جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا۔ جن افراد کو قتل کیا گیا تھا ان میں محمد نواز، محمد اکبر، ہارون، عبداللہ، اصغر، عاصم، خضر حیات، محمد رفیق شامل تھے۔ | اسی بارے میں شیعہ رہنما کو سزائے موت24 June, 2006 | پاکستان اکرم لاہوری کی سزائے موت کالعدم23 June, 2006 | پاکستان لاہور:’سیریئل کِلر‘ کے لیئے سزائے موت09 May, 2006 | پاکستان دوہرے قتل میں تین بار سزائے موت25 February, 2006 | پاکستان سزائے موت ایک ماہ کے لیئے مؤخر23 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||