BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 June, 2006, 03:00 GMT 08:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکرم لاہوری کی سزائے موت کالعدم

اکرم لاہوری
سندھ اور پنجاب کی پولیس نے اکرم لاہوری کی گرفتاری پر پانچ پانچ ملین روپے انعام مقرر کیا تھا
سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ اکرم لاہوری اور ان کے تین ساتھیوں کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے اکرم لاہوری، محمد اعظم، ملک تصدق اور عطااللہ کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے کراچی کے علاقے صدر میں سن دو ہزار دو کو فائرنگ کرکے ایرانی ٹی کمپنی کے مالک محمد رمضان کو قتل اور دو افراد کو زخمی کردیا تھا۔

ملزمان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کی اپیلٹ بینچ میں اپیل دائر کی تھی۔

جسٹس سرمد عثمانی اور جسٹس ضیا پرویز پر مشتمل اپیلٹ بینچ نے جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پھر سے ٹرائیل کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ محمد اجمل عرف اکرم لاہوری اور تصدق حسین کو کراچی کے علاقے محمود آباد میں امام بارگاہ علی المرتضیٰ پر فائرنگ اور چھ افراد کی ہلاکت کے الزام سے بھی بری کرچکی ہے۔

فرقہ وارنہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اکرم لاہوری کو انتیس جون دو ہزار کو ان کے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

سندھ اور پنجاب کی پولیس نے اکرم لاہوری کی گرفتاری پر پانچ پانچ ملین روپے انعام مقرر کیا تھا۔

اکرم لاہوری پر کراچی میں پاکستان سٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر شوکت مرزا کے قتل سمیت فرقہ ورانہ دہشت گردی کے سات مقدمات درج تھے۔

ان مقدمات میں سے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شوکت مرزا اور امام بارگاہ محفل زینب میں سکیورٹی گارڈ کے قتل کے مقدمے سے اکرم لاہوری کو پہلے ہی بری کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی ایک اور عدالت نے انہیں ڈاکٹر آل صفدر کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس میں ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی اپیلٹ بینچ نے انہیں بری کردیا تھا۔

اسی بارے میں
اکرم لاہوری مقدمہ قتل سے بری
30 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد