BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 October, 2006, 15:37 GMT 20:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حرکت المجاہدین کے چار رکن بری

حملے کے ایک ماہ بعد رینجرز نے چاروں ملزمان کوگرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا
سندھ ہائی کورٹ کی ایک اپیلٹ بینچ نے چار سال قبل امریکی قونصل خانے پر حملے کے چار ملزمان کو بری کردیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر سزا دی گئی تھی۔ اس حملے میں چودہ پاکستانی ہلاک ہوئے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس یاسمین عباسی پر مشتمل بینچ نے منگل کو ملزم محمد حنیف، محمد عمران، محمد شارب اور حافظ زبیر کی اپیل منظور کرلی۔ ملزمان کا تعلق حرکت المجاہدین العالمی سے ہے۔

ان لوگوں پر الزام تھا کہ انہوں نے چودہ جون دو ہزار دو کو ایک خودکش حملے میں بارود سے بھری ایک گاڑی امریکی قونصل خانہ سے ٹکرادی تھی۔

حملے کے ایک ماہ بعد رینجرز نے چاروں ملزمان محمد حنیف، محمد عمران ، مامد شارب اور حافظ زبیر کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ملزمان پر انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں موت اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

اس سزا کے خلاف ملزمان محمد حنیف، محمد عمران ، مامد شارب اور حافظ زبیر نے سندھ ہائی کورٹ کی اپیلیٹ بینچ میں اپیل کی تھی۔

حملے میں جوگاڑی استعمال کی گئی تھی اس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ حملے سے ڈیڑھ ماہ قبل صدر جنرل پرویز مشرف کی کراچی آمد کے موقع پر ان پر حملے کرنے کے لیئے تیار کی گئی تھی مگر عین وقت اس کے الیکٹرک سوئچ نے کام نہیں کیا۔

دو ملزمان حنیف اور عمران بعض اور مقدمات میں بھی ملوث ہیں جن میں سے کچھ میں انہیں سزا ہوچکی ہے۔ اس لیئے ان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسی بارے میں
دہشت گردی کے الزام میں سزا
12 October, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد