حرکت العالمی کا رکن گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے شدت پسند تنظیم حرکت العالمی کے انتہائی مطلوب ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے جنید عرف جبران عرف جمشید کو پیر کے روز اس وقت گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا جب وہ ایک موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی احسان کے ہمراہ اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کو جب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزم جنید کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ سی آئی ڈی کے مطابق جنید عرف جبران کے کٹ بیگ سے ایک پستول، پولیس کا کہنا ہے کہ جنید عرف جبران کامران عاطف کا ساتھی ہے جسے مئی دو ہزار چار کو کراچی میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ اس مقابلے کے دوران جنید فرار ہوگیا تھا۔ کامران عاطف پر امریکی قونصیلٹ پر خودکش حملے اور صدر پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ سی آئی ڈی کے مطابق جنید افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور بم بنانے کا ماہر ہے۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مرینہ کلب میں سال نو کی رات کار میں بم دھماکہ کیا تھا۔ جبکہ شہر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر دستی بموں سے حملے میں بھی وہ ملوث ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے فرقہ واریت اور دہشتگردی میں ملوث چوبیس ملزمان کی گرفتاری پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ملزمان میں سے دو کا تعلق القاعدہ، آٹھ کا جنداللہ گروپ، چار کا حرکت العالمی اور آٹھ کا لشکر جھنگوی سے ہے۔ کراچی پولیس ان ملزمان میں سے صرف چند کو ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان میں جنید عرف جبران بھی شامل ہے، جس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مطلوب ملزم کور کمانڈر کے قافلے پر حملے، امریکی قونصلیٹ پر خودکش حملے، پی اے سی سی، ٹرینٹی چرچ، بم دھماکوں گلستان جوہر تھانے پر حملے اور علماء کے قتل میں ملوث ہیں۔ | اسی بارے میں کراچی دھماکے کا ایک ملزم رہا24 November, 2005 | پاکستان کراچی: مفتی عتیق الرحمان قتل23 June, 2005 | پاکستان کراچی:امریکی قونصلیٹ کے قریب دھماکہ02 March, 2006 | پاکستان کراچی: جائے وقوعہ پر ایف بی آئی05 March, 2006 | پاکستان کراچی میں ایک عالم دین کا قتل 23 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||