حریت وفد لاہور پہنچ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست جموں و کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک وفد میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں جمعرات کی شام ایک ہفتہ کے دورہ پر دلی سے لاہور گیا ہے۔ حریت کانفرنس کا وفد ایسے موقع پر پاکستان آرہا ہے جب بھارت کے وزیر خارجہ پرناب مکرجی چار دن پہلے اسلام آباد کا پہلا دورہ کرکے واپس گئے ہیں۔ حریت کانفرنس کا وفد تین ارکان پر مبنی ہے جن میں میر واعظ عمر فاروق، کے ساتھ عبدالغنی بھٹ اور بلال لون شریک ہیں۔ یہ رہنما اسلام آباد اور مظفرآباد میں پاکستانی اور کشمیری حکام سے بات چیت کریں گے۔ میر واعظ عمر فاروق نے دلی سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا وفد پاکستانی صدر جنرل پرویزمشرف سے ملاقات کرے گا اور ان سے کشمیر کے عارضی حل کے طور پر ان کے حال میں پیش کردہ چار نکاتی فارمولہ پر تبادلہ خیال کرے گا۔ حریت کانفرنس کا وفد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق سے بھی ملاقات کرے گا۔ میر واعظ نے بیان دیا ہے کہ حریت کانفرنس کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان ایک کم سے کم نکاتی پروگرام پر اتفاق رائے قائم کرنا چاہتی ہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کا وفد سرحد کے دونوں طرف واقع ریاست کشمیر کے درمیان نقل و حرکت بڑھانے پر بھی بات چیت کرے گا۔ حریت کانفرنس کا وفد پاکستان سے واپسی پر دلی میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے بات چیت کرے گا جو پہلے ہی کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ چند روز پہلے بھارتی وزیر دفاع پرناب مکرجی نے دورہ پاکستان میں مسئلہ کشیمر کے حل کے لیے ٹائم فریم دینے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت صدر مشرف کی تجاویز پر بحث کے لیے تیار ہے۔ بھارت اور پاکستان نے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر اگلےمارچ میں دلی میں جامع مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ | اسی بارے میں دورۂ پاکستان’ایک دھوکہ‘: علی گیلانی13 January, 2007 | انڈیا حُریت لیڈر ریاض خان سےملیں گے11 November, 2006 | انڈیا کشمیر: مشترکہ کنٹرول کی تیاری13 January, 2007 | انڈیا علی شاہ گیلانی دوبارہ منتخب13 September, 2006 | انڈیا سرینگر:صدر دورے کے خلاف ہڑتال28 July, 2006 | انڈیا ’مذاکرات کیلیےمناسب وقت نہیں‘20 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||