جاوید ہاشمی کی ’عارضی‘ رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تین سال سے اسیر مسلم لیگ (نواز) کے قائم مقام صدر اور اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کو اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے دو دنوں کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد ملتان روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی بیٹی بشریٰ کی شادی میں شریک ہوں گے۔ ان کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔ اس سال دس جولائی کو بھی جاوید ہاشمی کو اپنی بھانجی اور ان کے شوہر کی ہلاکت کے بعد ان کی آخری رسوم میں شرکت کے لیے دو روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ جاوید ہاشمی کوانتیس اکتوبر سن دو ہزار تین کو اسلام آباد کے پارلینمٹ لاجز سے گرفتار کیا گیا تھا اور اپریل سنہ دو ہزار چار کو راولپنڈی میں انہیں بغاوت کے ایک مقدمہ میں مجموعی طور پر تئیس سال کی قید کی سزادی گئی تھی۔ | اسی بارے میں جاوید ہاشمی: جنم جنم کے غدار؟ 13 February, 2005 | پاکستان ہاشمی: درخواست ضمانت مسترد24 February, 2005 | پاکستان ہاشمی: مقدمے کی سماعت جیل میں 16 December, 2003 | پاکستان جاوید ہاشمی: غداری کا الزام30 October, 2003 | پاکستان ’سزا غلط ملی ہے‘12 April, 2004 | پاکستان جاوید ہاشمی: غداری کا الزام29 October, 2003 | پاکستان جیل میں کارروائی، صحافیوں پر پابندی14 February, 2004 | صفحۂ اول جاوید ہاشمی کا متنازع خط30 October, 2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||