BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 February, 2004, 16:47 GMT 21:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیل میں کارروائی، صحافیوں پر پابندی
جاوید ہاشمی (فائل فوٹو)
اتحاد برائے بحالی جمہوریت اے آر ڈی کے صدر جاوید ہاشمی پر غداری اور پاک فوج میں بغاوت پھیلانے کی مبینہ کوششوں کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے جسکی سماعت راولپنڈی کی ایک جیل کے احاطے میں جاری ہے۔

چونکہ اسے بند کمرے کی سماعت قرار نہیں دیا گیا تھا اس لئے مقدمہ کے جج چودھری اسد رضا نے اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار کو کارروائی دیکھنے کی اجازت دے رکھی تھی۔

تاہم ہفتے کے روز بی بی سی کے اسلام آباد بیورو کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دفتر سے اطلاع موصول ہوئی کہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکم امتناعی کے تحت نامہ نگار کو مقدمے کی کارروائی سننے کے لئےجیل کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وکیلِ سرکار کی درخواست پر یہ حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ اگر بی بی سی کے نمائندے

کو اجازت دے دی گئی تو ابلاغ عامہ کے دیگر ادارے بھی اپنے نمائندے وہاں بھیجنے پر اصرار کریں گے اور اس طرح جیل حکام کے لئے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد