BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 December, 2006, 14:23 GMT 19:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سفارتی عملہ کی نقل و حرکت محدود

تسنیم اسلم
’بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے کی سرگرمیاں محدود کیں تو کوئی خبر نہ چھپی، ہم نے ایسا کیا تو پوچھا جا رہا ہے‘
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ نئی دلی میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے جواب پاکستان نے بھی ایسے ہی اقدامات کیے ہیں۔

کچھ روز قبل بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے بیان دیا تھا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کی سرگرمیاں محدود کر رکھی ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان کی تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے پاکستانی دفتر خارجہ نے الٹا الزام لگایا تھا کہ بھارت نے تین ماہ سے نئی دلی میں پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے۔

لیکن سنیچر کو جب تسنیم اسلم سے اس صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’ تین ماہ سے بھارت نے پاکستانی سفارتی عملے پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، اس بارے میں آپ خبر نہیں چھاپتے اور جب پاکستان نے جوابی کارروائی کی ہے تو اس پر آپ پوچھ رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفارت کاروں پر نئی دلی کے مضافاتی علاقوں گڑگاواں اور نائیڈا جانے پر پابندی ہے۔ لیکن پاکستان کی جوابی کارروائی کے تحت بھارتی سفارتکاروں پر کن کن علاقوں میں جانے پر پابندی عائد ہے، اس بارے میں کچھ واضح نہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے ترجمان سنجے ماتھر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ’سنیچر کو ہائی کمیشن بند ہوتا ہے اور وہ متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی بات کر سکیں گے‘۔

سن دو ہزار چار میں دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکارت کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر ملک بدر کرنے کے واقعات اکثر سننے کو ملتے تھے۔

تاہم جامع مذاکرات کا عمل شروع ہونے کے بعد ایسی ’انتقامی‘ کارروائیوں میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

اسی بارے میں
’پاک بھارت مذاکرات بحال‘
17 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد