BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 September, 2006, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویزا کی نرمی بھارت کے لیے نہیں

ویزا
وزارت سیاحت کے اعلان کے مطابق بیس ملکوں کے شہریوں کو ائرپورٹ پر پاکستان آمد پر ویزا دیا جائے گا
پاکستان کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ بیس ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ہی ویزا جاری کردیا جائے گا لیکن اس کا اطلاق بھارت پر نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے ستائیس ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر وفاقی وزیر سیاحت نیلوفر بختیار سے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی نے یہ بیان منسوب کیا تھا کہ بھارت سمیت بیس ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزا دیا جائے گا۔ تاہم وزارت سیاحت نے اس کی تردید میں وضاحت جاری کی ہے۔

وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ بیس ملکوں میں بھارت شامل نہیں اور یہ کہ بھارت سے آنے والے لوگوں کو صرف یہ رعایت دی گئی ہے کہ انہیں پہلے کی نسبت زیادہ دنوں کے لیے ویزا جاری کیا جائے گا۔

اس سال جولائی میں حکومت نے نئی ویزا پالیسی جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آنے والے کاروباری لوگوں کو چھ ماہ کا ایک سے زیادہ بار استعمال کیے جانے والا (ملٹپل) ویزہ دیا جائے گا اور بھارت سے مقدس مقامات کی یاترا کےلیئے آنے والوں کو پانچ دنوں کی بجائے پندرہ دنوں کا اور سیاحوں کو چودہ دنوں کی بجائے ایک ماہ کا ویزا دیا جائے گا۔

پاکستان نے سنہ دو ہزار سات کو سیاحت کے فروغ کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے نے انہتر (69) ایسے ملکوں کی فہرست جاری کی ہوئی ہے جن کے کاروباری حضرات کو ملک آمد پر ہی تیس دنوں کا ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔ ان ملکو ں میں زیادہ تر یورپ، امریکہ، مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے ممالک شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق اٹھائیس ملکوں کے سفارت کار اور سرکاری اہلکار بغیر ویزا کے پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ آٹھ ملکوں جیسے مالدیپ، نیپال، آئس لینڈ کے تمام شہری بھی بغیر ویزا کے پاکستان میں آسکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد