غیر ملکی تنظیم کے اہلکار اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور کے علاقے متنی سے سوموار کو اغواء ہونے والے غیر ملکی این جی او کے دو اہلکار تاحال لاپتہ ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویان کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ناروے کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’نارویجین ریفیوجی کونسل‘ یا این آر سی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ سوموار کو ان کے دو اہلکار غیاث گیلانی اور سہیل بخاری کوہاٹ جاتےہوئے راستے میں متنی کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ان کے سٹاف کو کس مقصد کےلیے اغواء کیا گیا ہے تاہم دونوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ادھر متنی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نے بی بی سی سے بات چیت میں بتایا کہ اغواء ہونے والے اہلکاروں کی گاڑی منگل کو متنی بائی باس کے ساتھ واقع مہاجر کیمپ کے قریب سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال غیر سرکاری تنظیم کے کسی اہلکار نے تھانے سے رابط نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی نے اس سلسلے میں ایف آئی ار درج کرائی ہے تاہم گاڑی کی برامدگی کے بعد پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرنے کے بعد مغویان کی تلاش کا کام تیز کردیا ہے۔ مغویان غیاث گیلانی اور سہیل بخاری پیشے کےلحاظ سے وکلاء ہیں اور دونوں کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتاہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں روزانہ پشاورمیں واقع دفتر میں ڈیوٹی دینے جاتے تھے اور شام کو واپس گھر لوٹتے تھے۔ نارویجین ریفیوجی کونسل یا این ار سی ناروے کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستان میں افغان مہاجرین کو قانونی امداد فراہم کرنے کے علاوہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بھی مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ واضع رہے کے متنی پشاور کے جنوب میں تقربباً پندرہ بیس کلومیٹر کے فاصلے پر قبائلی علاقہ درہ آدم خیل کے ساتھ متصل ہے جہاں پر اغواء برائے تاوان کے واقعات عام ہیں۔ | اسی بارے میں امدادی تنظیموں کے لیئے ضابط اخلاق04 August, 2006 | پاکستان غیر ملکی تنظیموں پر تنقید 23 August, 2006 | پاکستان امداد کی تقسیم کے مسائل11 November, 2005 | پاکستان نکشہ بی بی نفسیاتی دباؤ میں14 December, 2005 | پاکستان کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان کراچی میں ورلڈ سوشل فورم 13 February, 2006 | پاکستان امدادی ادارے، جنسی ہراس کاالزام14 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||