’ملاقات میں پیش رفت ممکن ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ بھارت سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر متنازعہ معاملات کو حل کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ صدر کا کہنا ہے ’جب بھارتی وزیر اعظم اگلے سال پاکستان آئیں گے تو توقع ہے کہ مسائل کی جانب مثبت پیش قدمی ہوگی‘۔ کراچی میں دفاعی ساز وسامان کی جاری نمائش میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ مل کر ہر شعبے میں کام کرنا چاہتا ہے مگر یہ متنازعہ مسائل کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ صدر مشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے آئندہ سال پاکستان کے دورے کے موقع پر ان سے کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل پر بات چیت ہوگی۔ اس ملاقات میں پیش رفت ممکن ہے۔ صدر پرویز مشرف نے کراچی میں واقع قدیمی شیو مندر کا بھی دورہ کیااور کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کو یقنینی بنایا جائے گا۔ صدر مشرف نے دفاعی سازوسامان کی نمائش کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوکرین ، ترکی، سعودی عرب اور کئی ممالک پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ | اسی بارے میں پاک بھارت مذاکرات کا نیا دور13 November, 2006 | انڈیا امن مذاکرات معطل کریں: بی جے پی01 October, 2006 | انڈیا خارجہ سیکرٹری مذاکرات ملتوی14 July, 2006 | انڈیا دہشت گردی سے مذاکرات کمزور15 August, 2006 | انڈیا ’مذاکرات جاری رہیں گے‘23 August, 2006 | انڈیا ہند پاک مذاکرات اگلے ماہ18 October, 2006 | انڈیا سیاچن، مذاکرات پھر بے نتیجہ24 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||