’دو صوبوں میں نہیں ہونے دینگے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل بلوچستان اور سرحد میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہی۔ پاکستان کے صوبہ سرحد میں مجلس عمل کی حکومت ہے جبکہ بلوچستان میں وہ ایک اتحادی کی صورت میں صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔ مجلس عمل کے سیکریٹری جنرل مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر مشرف نے طبل جنگ بجا دیا ہے اور مجلس عمل کے اراکین ہر صورت ماہ دسمبر میں مستعفی ہوجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر حکومت نے ضمنی الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اسے طاقت سے روکا جائے گا کیونکہ ان کے بقول انہوں نے ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے اپنی صوبائی حکومتیں برقرار رکھے گا اور استعفے صرف قومی اسمبلی سے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ تحفظ خواتین بل صوبہ سرحد اور بلوچستان میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرچہ بعض امور پر ان کا جماعت اسلامی کے ساتھ اختلاف ہوتا ہے لیکن بحث کے بعد مجلس عمل مشترکہ موقف اختیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں جمعیت علمائے اسلام کا اجلاس ہوگا جس کے بعد چھ دسمبر کو ایم ایم اے کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں مستعفی ہونے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مجلس عمل کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی اپوزیشن کی جماعت پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ملکر حکومت مخالف تحریک چلائے لیکن پیپلز پارٹی نے چار برس کےدوران ایک بار بھی اپنی پوری قوت سے حکومت مخالف جلسہ کیا نہ جلوس نکالا۔ | اسی بارے میں ایم ایم اےشہادت کے لیے تیار؟13 November, 2006 | پاکستان حدود تنازعہ: آخری مراحل میں14 November, 2006 | پاکستان ’پاکستان فری سیکس زون بن جائےگا‘15 November, 2006 | پاکستان ’انتہا پسندوں کا زور ٹوٹ گیا ہے‘15 November, 2006 | پاکستان حدود بل: جب چاہے قابو کرلو15 November, 2006 | پاکستان پشاور میں حسبہ بل کے خلاف احتجاج 16 November, 2006 | پاکستان حقوق نسواں بل سب سے نمایاں خبر16 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||