تنخواہ ضبط کرنے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبائی دارالحکومت میں کام کرنے والی ایک بنکنگ کورٹ نے ایک لیزنگ فرم کے نادہندہ ایک رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ضبط کرکے ان سے واجب الادا رقم حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کی کمیٹی کے سیکرٹری ملک احمد خان کے خلاف ’لیز پاک لمیٹڈ‘ نامی کمپنی نے بنکنگ کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی کے انہوں نے کار خریدنے کے لیے اس سے قرض لیا لیکن بعد میں مکمل ادائیگی نہیں کی۔ بنکنگ کورٹ نے چھبیس مئی سنہ دو ہزار چار کو لیزنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے احمد خان کے خلاف دس لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی تھی۔ تاہم اس سال جولائی میں لیزنگ کمپنی نے بنکنگ کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا کہ دو سال گذرنے کے باوجود رکن اسمبلی نے واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کی نہ ہی ان کے ایسے کوئی اثاثے مل سکے ہیں جنہیں ضبط کرکے رقم حاصل کی جاسکے۔ لیزنگ کمپنی نے بنکنگ کورٹ سے درخواست اجراء میں کہا کہ احمد خان کی بطور رکن صوبائی اسمبلی تنخواہ کو ضبط کرکے واجب الادا رقم کی وصولی کا بندوبست کیا جائے۔ پیر کو بنکنگ کورٹ کے جج عبدالسلام خاور نے فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ احمد خان کی تنخواہ ضبط کر کے عدالت کو بھیجی جائے تاکہ اس سے لیزنگ کمپنی کو واجب الادا رقم وصول کی جا سکے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف بکنگھم سے قانون میں گریجویشن کرنے والے ملک محمد احمد خان قصور کے صوبائی حلقے پی پی 179 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان کے والد ملک محمد علی رکن پنجاب اسمبلی اور ایوان بالا (سینٹ) کے ڈپٹی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ | اسی بارے میں وزراء کی گاڑیوں پر 5 کروڑ روپے خرچ11 October, 2006 | پاکستان مسلم لیگی ایم پی اے، رکنیت ختم04 August, 2006 | پاکستان رکن پنجاب اسمبلی نااہل24 June, 2006 | پاکستان ’مزاج پرسی‘ پر ایم پی اے معطل22 June, 2006 | پاکستان خط لکھنے پر ایم پی اے کی پٹائی21 June, 2006 | پاکستان خواتین ارکان کے خلاف کارروائی09 May, 2006 | پاکستان پی پی پی کے رکن اسمبلی رہا29 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||