خواتین ارکان کے خلاف کارروائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں حالیہ سینٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے تحت سیاسی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے اور تازہ شکار پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی دو اراکین خاتون اراکین بنی ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری ایک بیان کے مطابق اراکین سرحد اسمبلی سلمیٰ بابر اور منیبہ شہزادی کی پارٹی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے جبکہ ان کی اسمبلی نشست ختم کرانے کے لیئے جلد ایک ریفرینس بھی جمع کر دیا جائے گا۔ اس طرح مارچ میں منعقد ہونے والے سینٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب تین سیاسی جماعتوں نے اپنے آٹھ اراکین کو قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل حکمراں جعمیت علمائے اسلام نے اپنے چار جبکہ جماعت اسلامی دو اراکین کو جماعت سے نکالنے کے علاوہ انہیں ان کی اسمبلی نشستوں سے بھی محروم کر چکی ہے۔ ادھر جماعت اسلامی کی جانب سے برطرف کیئے جانے والے دو اراکین نے اس فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر آج عدالت نے الیکشن کمیشن کو ان دو اراکین کی معطلی کا نوٹفیکیشن فل الحال جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی جماعت کی سربراہ بے نظیر بھٹو کے حکم پر کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں سرحد اسمبلی، ڈپٹی سپیکر مستعفی21 March, 2006 | پاکستان 'کسی اور‘ کو ووٹ دینے کی سزا02 May, 2006 | پاکستان سرحد حکومت کے کھاتے بلا سود نہیں28 April, 2006 | پاکستان ایم ایم اے پھر جیت گئی19 April, 2005 | پاکستان ضمنی الیکشن: ایم ایم اے کی جیت16 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||