'کسی اور‘ کو ووٹ دینے کی سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں حکمراں جماعت اسلامی نے گزشتہ دنوں سینیٹ کے انتخابات کے دوران ووٹ کسی اور امیدوار کو دینے کے الزام میں دو اراکین صوبائی اسمبلی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے علاوہ انہیں جماعت سے خارج بھی کر دیا ہے۔ برطرف کیئے جانے والوں میں صوبائی وزیر کھیل اور بہبود آبادی راجہ فیصل زمان کے علاوہ ملک حیات خان شامل ہیں۔ راجہ فیصل زمان اکتوبر دو ہزار دو کے عام انتخابات میں ہری پور کے حلقہ پی ایف باون سے منتخب ہوئے تھے جبکہ ملک حیات کا تعلق دیر بالا سے ہے۔ اس بات کا اعلان جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سیکریٹری جنرل مشتاق احمد خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی کے واقعے کی تحقیقات کے لیئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس نے دو ماہ تک چھان بین کے بعد اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ دو افراد جماعت کی ہدایات کے خلاف ووٹ دینے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے دوسری بڑی جماعت جعمیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے بھی گزشتہ دنوں سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں اپنے چار اراکین کو نہ صرف پارٹی سے نکالا بلکہ ان کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کر دی تھی۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ان دو اراکین کے استعفے اسمبلی میں جمع کر دئیے گئے تھے جن کی منظوری کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اعلی عدالتوں سے ووٹ خریدنے والوں کے خلاف از خود کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ایوان بالا یا سینٹ کے گزشتہ مارچ میں منعقد ہونے والے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کو توقعات سے کافی کم ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ اس موقعہ پر ایم ایم اے نے اس ’گڑبڑ’ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں سرحد اسمبلی، ڈپٹی سپیکر مستعفی21 March, 2006 | پاکستان سرحد اسمبلی، شو آف ہینڈ پر قرارداد11 March, 2006 | پاکستان سینیٹ الیکشن: سرحدمیں اپ سیٹ06 March, 2006 | پاکستان اپوزیشن نےحکومتی سیٹ جیت لی06 March, 2006 | پاکستان مسلم لیگ، ایم ایم اے کامیاب10 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||