BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 April, 2006, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد حکومت کے کھاتے بلا سود نہیں

صوبائی وزیر اطلاعات آصف اقبال بینک آف خیبر کی ایک تقریب میں
سرحد حکومت اسلامی بینکاری کو فروغ دینا چاہتی ہے
صوبہ سرحد میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی حکومت عوامی سطح پر تو اسلامی بینکاری کو فروغ دینے میں زور و شور سے مصروف ہے تاہم خود اپنے سرکاری کھاتے بلاسود بینکاری میں اب تک تبدیل نہیں کر سکی ہے۔

اس بات کا اعتراف صوبائی وزیر اطلاعات آصف اقبال نے آج پشاور میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے بینک آف خیبر کی ایک تقریب میں کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے مالی امور کو اسلامی بینکاری کے تحت چلانے کے لیئے چند قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام صوبائی وزراء نے اسلامی بینکاری کے تحت کھاتے کھول رکھے ہیں تاہم سرکاری سطح پر بھی اس کی کوششیں جاری ہیں۔

اس موقعہ پر بینک آف خیبر کے سربراہ قاضی منیر الحق نے کہا کہ سرکاری کھاتوں میں پہلے سے شرح منافع دیئے جانے کی قانونی شرط ہے جوکہ اسلامی بینکاری میں ممکن نہیں۔

ایم ایم اے حکومت نے دسمبر دو ہزار دو میں بینک آف خیبر کو اسلامی بینک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں اسے بنک دولت پاکستان سے اجازت ستمبر دو ہزار تین میں ملی تھی جس کے بعد بینک نے باقاعدہ اسلامی بینکاری کا آغاز اسی سال نومبر میں کیا۔

اس سلسلے میں جولائی دو ہزار چار میں بینک آف خیبر ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرائی گئی تھی۔ لیکن اس وقت اس بات پر غور نہیں کیا گیا کہ سرکاری کھاتے بھی بلاسود بینکاری کے اصولوں کے تحت چلانے چاہیئں۔

بینک اب تک کوئٹہ سمیت پانچ شہروں میں اپنی شاخوں میں اسلامی بینکاری متعارف کروا چکا ہے۔ تاہم چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسے سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید شاخوں میں اسلامی بینکاری شروع کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔ تاہم بینک انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ پیچیدگی جلد دور کر لی جائے گی۔

پاکستان میں پانچ دیگر بینک پہلے ہی مکمل طور پر اسلامی ہدایات کی روشنی میں چلائے جا رہے ہیں جبکہ کئی روایتی بینک بھی جن میں بینک آف خیبر بھی شامل ہے محدود انداز میں یہ بینکاری کر رہے ہیں۔

صحافیوں کو گزشتہ برس کی اسلامی بینکاری میں کی جانے والی پیش رفت کے باری میں بینک آف خیبر کے مینجنگ ڈائریکٹر قاضی منیر الحق کا کہنا تھا کہ ہر زاویے سے اس میں پیش رفت ہوئی ہے جوکہ ان کے لیئے حوصلہ افزا بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سرحد میں مذہبی سوچ زیادہ رکھنے کی وجہ سے انہیں کافی مثبت رد عمل مل رہا ہے۔

صوبہ سرحد میں اکتوبر سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت نے عوام سے سودی کاروبار کے خاتمے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ لیکن ساڑھے تین برس گزر جانے کے باوجود اس مشکل ہدف کے حصول میں ناقدین کے خیال میں پیش رفت کافی سُست رہی ہے۔

اسی بارے میں
سرحد میں خسارے کا بجٹ
19 June, 2005 | پاکستان
فوج کے 55 کاروباری ادارے
26 April, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد