پی پی پی کے رکن اسمبلی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی زاہد بھرگڑی کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان کو اسی ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ زاہد بھرگڑی پر دھماکے سے بجلی کے پل اڑانے کا الزام تھا ۔جس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جامشورو کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا کہ زاہد بھرگڑی ان دہماکوں میں ملوث نہیں ہیں۔ پولیس کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اس لیے ان کا نام خارج کیا جائے۔ زاہد بھرگڑی سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ہی حیدر آباد سے گرفتار کیے گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے خلاف پی پی پی نے پورے سندھ سمیت صوبائی اسمبلی میں مسلسل احتجاج اور اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ دوسری جانب پی پی پی کی خاتوں رکن اسمبلی شمیم آراپنہور کی نا اہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔ جس میں ان پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم میں ٹیچر ہیں۔ سندھ اسمبلی کے سپیکر مظفر شاھ نے میرپورخاص کے رہائشی حبیب الرحمان کی طرف سے دائر ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا ہے۔ پاکستان الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک یہ ریفرنس نہیں پنہچا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||