BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 June, 2005, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبر کی گرفتاری، اسمبلی میں ہنگامہ

سندھ اسمبلی
سپیکر کی وارننگ کو اپوزیشن ممبر نظر انداز کرر کے احتجاج کرتے رہے۔
منگل کے روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے پیپلز پارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی زاہد بھرگڑی کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ کھڑا کردیا اور نعرے بازی کی۔

قائد حزب اختلاف نثار کھڑو نے کہا کہ ایک ایم پی اے کو بے عزت کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کو ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نزھت پٹھان کا کہنا تھا کہ ایک منتخب ایم پی اے کو بکتر بند گاڑی میں لاکر اوپر کپڑا ڈال کر دہشت گرد کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

سپیکر کی وارننگ کو اپوزیشن ممبر نظر انداز کر کے احتجاج کرتے رہے۔ ہنگامے کی بعد سپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا۔

 حیدرآباد سے منتخب ہونے والے زاہد بھرگڑی کو ہفتہ کی رات کو نو بجے کے قریب حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حیدرآباد سے منتخب ہونے والے زاہد بھرگڑی کو ہفتہ کی رات کو نو بجے کے قریب حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیر قانون چودھری افتخار نے بتایا کہ ضلع جامشورو کے تھانے آمری پر درج ایکسپلوزو ایکٹ کے مقدمے میں ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ سو کے وی کے بجلی کے پول دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کی ہے۔
آمری پولیس نے منگل کے روز زاہد بھرگڑی کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سات دن کا ریمانڈ حاصل کیا ہے ۔ ان کو ایک بکتر بند گاڑی میں سخت کڑے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے زاہد بھرگڑی کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کو پورے صوبے میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پی پی پی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاھ کا کہنا تھا کہ اس روز بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں جائیں گی۔ اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب رحیم ہوش کے ناخوں لیں اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی بند کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد