وزراء کی گاڑیوں پر 5 کروڑ روپے خرچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی کو بتایا ہے کہ دو برسوں میں صوبائی وزراء کے لیے حکومت نے تقریباً پانچ کروڑ روپے کی مالیت سے چالیس نئی گاڑیاں خریدی ہیں۔ بدھ کو ایوان میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک چودھری اقبال نے کہا کہ وزراء کے لیے یہ گاڑیاں سنہ دو ہزار تین سے دو ہزار پانچ تک خریدی گئیں۔ انہوں نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اسی عرصہ میں صوبائی سیکرٹریوں کے لیے تقریباً چونتیس لاکھ مالیت سے چار تیرہ سو سی سی گاڑیاں بھی خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن وزراء کی گاڑیاں ایک لاکھ ساٹھ ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرچکی تھیں وزیراعلی نے انہیں تبدیل کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر حزب اختلاف مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزرا ان گاڑیوں میں اضلاع میں تو کم ہی جاتے ہیں اور لاہور کی مال روڈ پر ہی پھرتے رہتے ہیں جس پر اتنے پیسے خرچ کردیے گئے۔ ایک رکن کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ سنہ دو ہزار تین اور چار میں میں صوبائی سیکریٹریٹ کے محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو سو پینتالیس مختلف برانڈ کی کاریں خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ اس محکمہ نے سنہ دو ہزار تین میں گاڑیوں کے پیٹرول اور مرمت کی مد میں تقریباً پونے تین کروڑ روپے خرچ کیے اور دو ہزار چار میں ان مدوں میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے خرچ کیے۔ محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن لاہور میں وزراء اور صوبائی سطح کے اعلی افسروں کے معاملات سے متعلق ہے اور اس کے گاڑیوں پر کیے گئے اخراجات صرف دارالحکومت کے اعلی حکام کی کاروں کے اخراجات کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزیراعلی کے اخراجات ان میں شامل نہیں۔ | اسی بارے میں نوشہرہ: صوبائی وزیر کی گرفتاری 11 October, 2006 | پاکستان اسمبلی: ارکان کے درمیان ہاتھا پائی 08 December, 2005 | پاکستان حکومت بدعنوانوں کی سرپرست ہے‘15 April, 2006 | پاکستان قابلِ اعتراض فقرات،ایوان میں ہنگامہ08 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||