پاکستانی کشمیر: زلزلے کے جھٹکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو اضلاع میں اتوار کو زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزے کے یہ جھٹکے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی اضلاع باغ اور رولاکوٹ میں محسوس کیے گئے۔ یہ دونوں اضلاع گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزے میں متاثر ہوئے تھے اور باغ کا علاقہ زیادہ متاثر ہوا تھا۔ یہ زلزہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر دس منٹ پر آیا اور اس کا دورانیہ چند سکینڈ تھا۔ پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور ان کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور وہ گھروں، خیموں اور دوکانوں سے باہر نکل آئے اور کافی دیر تک باہر رہے۔ باغ شہر میں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خوف کے باعث بھگڈر مچ گئی اور ہر طرف ایک چیخ و پکار تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھگڈر کے باعث چند لوگ زخمی بھی ہوئے اور آٹھ اکتوبر کے زلزے میں بچ جانے والے بعض گھروں کی دیواریں بھی گر گئیں۔ پاکستان کے محمکہ موسمیات کے ڈائریکڑ جنرل قمرالزماں کا کہنا ہے کہ یہ درمیانے درجے کا زلزلہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کے شدت چار اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مرکز پشاور سے دو سو چالیس کلومیڑ شمال مشرق میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرہ علاقے میں تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ درمیانے درجے کے زلزے کے باجود متاثرہ علاقوں میں اس کی شدت زیادہ محسوس کی گئی اور یہ بھی ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں اب بھی گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزے کی تباہ کاریاں ہیں اس لیئے درمیانے درجے کے جھٹکے بھی ان کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ |
اسی بارے میں زلزلہ زدہ علاقوں کے لیے صوبائی منصوبہ07 June, 2006 | پاکستان تودے گرنے سے بارہ زلزلہ متاثرین ہلاک24 July, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین پر مزید جھٹکے 04 September, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کے لیئے یورپی امداد21 September, 2006 | پاکستان امداد: زلزلہ متاثرین کا اظہارِ مایوسی21 September, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||