عید پر گیارہ نئی فلمیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عید الفطر پر پاکستان بھر میں گیارہ نئی فلمیں سینماؤں میں لگ رہی ہیں جن میں بطور اداکار معمر رانا اور صائمہ کی چار چار اور شان اور ارباز خان کی تین تین فلمیں شامل ہیں۔ عید پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں میں اردو اور پنجابی کی تین تین اور پشتو زبان کی پانچ فلمیں شامل ہیں۔ ایک انگریزی فلم بھی اردو ترجمہ کے ساتھ کراچی کے ایک سینما میں لگائی جارہی ہے۔ اردو فلموں میں ہدایتکار سنگیتا کی ’تڑپ’ ، ہدایتکار سعید خان کی ’یہ گناہوں کا شہر‘ اور ہدایتکار رونق علی کی ’ون ٹو کا ون‘ شامل ہیں۔ سنگیتا کی فلم کی کہانی رومانوی ہے جس میں نغموں اور موسیقی پر خاصی توجہ دی گئی ہے۔ اس کی زیادہ تر عکس بندی پاکستان سے باہر کی گئی ہے۔ ’تڑپ‘ کو ڈیجیٹل ساؤنڈ سسٹم پر بنایاگیا ہے اور گانے بھارتی گلوکاروں نے گائے ہیں۔ اس فلم کا زیادہ تر ٹیکنیکل کام بھارت میں ہوا ہے۔ ’تڑپ‘ میں ایک بھارتی اداکارہ شیبا بھاگڑی بھی کام کررہی ہیں۔ دوسرے اداکاروں میں ندیم، ریشم، سعود وغیرہ شامل ہیں۔
’ون ٹو کا ون‘ ایک مزاحیہ فلم کے طور پر بنائی گئی ہے۔ اس میں صائمہ، ریما اور معرمر رانا نے کام کیا ہے اور دیگر اداکاروں میں لاہور سٹیج کے دس اداکار جیسے امانت چن، طارق ٹیڈی وغیرہ شامل ہیں۔ ’گناہوں کا شہر‘ نامی فلم کو پہلے سینسر بورڈ نے عریاں مناظر ہونے کی بنیاد پر پاس نہیں کیا تھا لیکن بعد میں اس میں کاٹ چھانٹ کی گئی اور اسے سینسر نے پاس کیا۔ یہ ایک طرح سے سٹیج کی مزاحیہ اور جگت بازی پر مبنی تکنیک کو فلم کے روپ میں پیش کرنے کی کوشش کہی جاسکتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ سٹیج ڈرامہ عام لوگوں میں فلموں سے زیادہ مقبول ہے۔ نئی پنجابی فلموں میں ہدایتکار مسعود بٹ کی ’پپوگجر‘، اور ’زمین کے خدا‘ اور پانچ نئی پشتو فلموں میں ہدایتکار ایم عارف کی ’خہ باد ساتے‘ اور ’پہ زور نہ چنغلہ بوزم‘، ہدایتکار لیاقت علی کی ’صبر شہ زڑگیہ‘ ، نسیم خان کی ’مسافر‘ اور ارشد خان کی ’پختون یار‘ شامل ہیں۔
انگریزی فلم ’پروٹیکٹر‘ اردو ترجمہ کے ساتھ کراچی کے ایک سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ |
اسی بارے میں عید الضحی: فلم شائقین کو مایوسی20 January, 2005 | پاکستان عید شاپنگ اور موبائل چور14 October, 2006 | پاکستان عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی سیاست 10 January, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||