BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 October, 2006, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ویزہ لینے کے لیئے کشمیری ظاہر کیا‘

ایشیائی تارکین وطن
سپین سے بے خل ہو کر پاکستان پہنچنے والے ان تارکینِ وطن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں
پاکستان کے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سپین سے بےدخل ہو کر اسلام آباد پہنچنے والے تمام افراد پاکستانی ہیں۔

ایف آئی اے کے سینئیر عہدیدار طارق کھوسہ نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ افراد نے سپین میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی خاطر اپنے آپ کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کا باشندہ ظاہر کیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہسپانوی حکام کے پاکستانی سفارتحانے سے رابطے پر سفارتخانے کے حکام نے ان افراد کے انٹرویو کیئے جس کے بعد انہیں سفری دستاویزات جاری کی گئی تھیں۔

طارق کھوسہ نے بتایا کہ ان تمام افراد نے یہ قبول کر لیا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ تفتیش ان لوگوں نے ان ایجنٹوں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا جو انہیں سپین پہنچانے کے دھندے میں ملوث ہیں اور اب ان ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد ائرپورٹ پر اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جب سپین میں غیر قانونی قیام کے جرم میں گرفتار ہونے کے بعد ایک خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیجے جانے والے بیالیس افراد میں سے اکتالیس نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر کے اوائل میں ہی امریکہ سے چھتہر پاکستانیوں کو بھی مختلف الزامات کے تحت ملک بدر کر کے واپس بھیجا گیا تھا۔ پاکستان سے ہر برس ہزاروں نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں مشرقِ وسطٰٰی، امریکہ اور یورپی ممالک جانے کی کوشش میں ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو انہیں بیرونِ ملک لے جانے کے عوض ان سے بھاری رقم بٹورتے ہیں اور پھر ان نوجوانوں کو غیر ممالک میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اب تک مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ سے پچاس ہزار کے قریب پاکستانیوں کو بے دخل کر کے واپس وطن بھیجا جا چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد