BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ساڑھے چار لاکھ نئے یورپی تارکین وطن
بلغاریہ اور رومانیہ 2007 میں یورپی یونین میں شامل ہوں گے
سن دو ہزار چار میں برطانیہ کے یورپین یونین میں شمولیت کے بعد سے حکومتی اعدادو شمار کے مطابق آٹھ یورپی ممالک سے تقریباً چار لاکھ سینتالیس ہزار لوگ برطانیہ ہجرت کر کے آ چکے ہیں۔

ان اعدادوشمار کے مطابق اس سال مارچ اور جون کے درمیان پولینڈ سمیت سات دوسرے مشرقی اور وسطی یورپی ملکوں سے باون ہزار ایک سو پچانوے لوگ ہجرت کر کے انگلینڈ آئے ہیں۔ حکو مت کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ ایک سال میں پندرہ ہزار تارکین وطن کی آمد متوقع ہے۔

ان اعدادو شمار کے سامنے آنے سے یہ بحث جاری ہے کہ کیا بلغاریہ اور رومانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت کے بعد ان تارکین کی تعداد کی حد مقرر کرنی چاہئے۔ ورکر رجسٹریشن سکیم کے تحت چار لاکھ ستائیس ہزار پچانوے لوگوں کو انگلینڈ آنے کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے دو لاکھ چونسٹھ ہزار پانچ سو ساٹھ لوگوں کا تعلق پولینڈ سے ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مہاجرین ایڈمنسٹریشن، بزنس، مینیجمنٹ اور ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے۔ جبکہ اتوار کو کنزرویٹو پارٹی نےانتارکین وطن کی تعداد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے خاص طور پر 2007 میں بلغاریہ اور رومانیہ کی شمولیت کے بعد یہ پابندی ضروری ہے۔

وزیر تجارت ڈارلنگ نے اس کے جواب میں یہ کہا کہ ان تارکین وطن کومناسب طریقے سے سنبھال لیا جائے گا۔ اور جب بلغاریہ اور رومانیہ یورپی یونین میں شامل ہوں گے تو انگلینڈ کے دروازے کھلے نہیں رہیں گے۔ڈارلنگ کے ان بیانات کے بعد ہو سکتا ہے کہ اس دفعہ نئی پالیسی بنائی جائے۔

سابق منسٹر فرینک فیلڈ نے بھی اس بارے میں اپنی فکر کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان تارکین وطن کے آنے سے مقامی لوگوں کو نوکری ملنی مشکل ہو گئی ہے۔ فیلڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ بلغاریہ اور رومانیہ ہی نہیں بلکہ دس دوسرے یورپی ممالک کے لوگوں کی تعداد بھی مقرر کرنی پڑے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد