BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 September, 2006, 08:37 GMT 13:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حدود قوانین کا جائزہ لیں گے‘

’ہم معصوم لڑکیوں کو بچانا چاہتے ہیں‘
چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے شریعت اپیلٹ بینچ کے ذریعے حدود آرڈیننس کی دفعات کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے یہ بیان لاہور کی تیرہ سالہ نازیہ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران دیا جسے اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور وہ حاملہ ہوگئی۔ دو ہفتے پہلے نازیہ نے دارالامان میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

نازیہ کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے اغوا کیا گیا اور پولیس نے اسے اوکاڑہ سے برآمد کیا تھا۔

لڑکی کی والدہ کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور جسٹس سید سید اشہد پر مشتمل تین رکنی بینچ اس درخواست کی سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم معصوم لڑکیوں کو بچانا چاہتے ہیں جنہیں مجرم اغوا کرلیتے ہیں اور جب وہ حاملہ ہوجاتی ہیں تو انہیں مجرم بنا کر کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔

عدالت عظمی پہلے ہی اوکاڑہ پولیس کو ہدایت کرچکی ہے کہ وہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم ظہور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرے۔ عدالت عظمی کو بتایا گیا کہ ملتان پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حدود مقدمات میں پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوں لاہور اور اوکاڑہ پولیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر ان کی سرزنش کی۔ انہوں نے پولیس کی تفتیش کو بھی غیر معیاری قرار دیا۔

عدالت عظمی نے کہا کہ یہ معمول بن چکا ہے کہ ایسے واقعات میں مجرم فرار ہوجاتے ہیں جبکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی عورتوں پر الزام بھی لگ جاتا ہے اور معاشرہ میں وہ بدنام بھی ہوجاتی ہیں۔

عدالت عظمی میں بابر اعوان معاون کے طور پر پیش ہوئے۔ عدالت عظمی نے ان سے کہا کہ وہ نکات کی صورت میں اس کی وضاحت کریں کہ کن حالات میں کسی لڑکی پر زنا کا الزام لگایا جاسکتا ہے۔

اسی بارے میں
ایم ایم اے: حدود مسودہ مسترد
14 September, 2006 | پاکستان
حدود: مذاکرات تعطل کا شکار
15 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد