BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 September, 2006, 14:40 GMT 19:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حدود بل: ملک گیر تحریک کا آغاز

ریلی
ریلی میں شامل چند خواتین نے گلے میں پھندے ڈال کر پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا
پاکستان میں حقوقِ نسواں کی علمبردار غیر سرکاری تنظیموں نے حدود آرڈیننس کی منسوخی کے لیئے ملک گیر تحریک شروع کردی ہے۔

تحریک کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک احتجاجی ریلی سے ہوا جس میں صوبہ سرحد اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں خواتین، بچوں اور مردوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے چائنا چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس تک جلوس نکالا اور پارلیمان کے سامنے دھرنا دیا۔ ریلی میں شامل چند خواتین نے گلے میں پھندے ڈال کر پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا جبکہ دیگر شرکاء نے بینر اور سیاہ جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر حکومت، مولویوں اور حدود آرڈیننس کے خلاف نعرے درج تھے۔ پولیس نے راستے میں دو مقامات پر جلوس کو روکنے کی کوشش کی جوناکام رہی۔

 پچھلے ستائیس سالوں میں جتنی خواتین ان کالے قوانین کی بدولت جیلوں میں بند ہوئی ہیں اس تعداد کا عشرِ عشیر بھی سنہ 1947 سے سنہ 1979 تک قید نہیں ہوا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت کی جانب سے حدود بل میں ترامیم کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ یہ پرانے بل کو نیا جامہ پہنا کر سامنے لانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، سیاسی اور مذہبی جماعتیں عورتوں کے حقوق پر سودے بازی کر رہی ہیں۔ مقررین نے حدود آرڈیننس کی فوری منسوخی کا مطالبہ بھی کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں حدود بل کے سلسلے میں حالیہ دنوں میں ہونے والی سرگرمیوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ بل نہ صرف حقوقِ انسانی سے متصادم ہے بلکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں بھی اس کی مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ستائیس سالوں میں جتنی خواتین ان کالے قوانین کی بدولت جیلوں میں بند ہوئی ہیں اس تعداد کا عشرِ عشیر بھی سنہ 1947 سے سنہ 1979 تک قید نہیں ہوا۔

اسی بارے میں
حدود: مذاکرات تعطل کا شکار
15 September, 2006 | پاکستان
شجاعت کی قاضی سے ملاقات
16 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد