BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: غیر ملکی کوچ کی ضرورت نہیں

میر ظفر اللہ جمالی
’ پاکستان کی ٹیم کے لیے پاکستانی کوچ زیادہ بہتر ثابت ہو گا‘:جمالی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفر اللہ جمالی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے لیے کسی غیر ملکی کوچ کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

جمعرات کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کے لیے پاکستانی کوچ زیادہ بہتر ثابت ہو گا کیونکہ جس جذبے سے وہ پاکستانی ٹیم کی تربیت کرے گا اس جذبے سے غیر ملکی کوچ ان کی تربیت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت تجربہ کار کھلاڑی اور کوچز ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ ان کو اگر وہی مراعات دی جائیں جو غیر ملکی کوچز کو دی جاتی ہیں اور اس کے ساتھ اگر انہیں جدید طرز پر تربیت دی جائےتو ان سے بہت زیادہ فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ٹیم کے لیے غیر ملکی فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکریٹری اخترالسلام نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن اس وقت ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حال ہی میں مقرر کردہ صدر میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ ہاکی فیڈریشن کو مالی لحاظ سے مستحکم کیا جائے اور اس کے لیے وہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلی سے درخواست کریں گے کہ اپنے صوبے میں ہاکی کی ضروریات کے مطابق ہاکی کی مالی مدد کریں۔

ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ اگلے اولمپکس یا اگلے عالمی کپ تک ٹیم کی تشکیل کرنا ان کا ہدف نہیں بلکہ ان کا ہدف صرف اور صرف ہاکی کی بہتری ہے اور اس کے لیے بہت کام کی ضرورت ہے۔

ہاکی کی بہتری کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے‘

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے ، نظم وضبط کا خیال رکھا جائے گا اور ہاکی کی ترقی کے لیے نچلی سطحوں پر کام کیا جائے گا۔

میر ظفر اللہ جمالی نے ایک انگریزی روزنامے میں چھپنے والی اس خبر کی تردید کی کہ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے ہونے والے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ وہ چھ سال بعد دوبارہ ہاکی کے معاملات میں شامل ہوئے ہیں اور اس کی وجہ صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی درخواست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مشرف نے ان سے کہا ہے کہ ’ہاکی کا معیار بہت نیچے جا رہا ہے اور آپ اس کے لیے کام کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمر کے اُس حصے میں ہیں جس میں کوئی شوق نہیں ہوتا لیکن انہوں نے ملک کی خدمت کے لیے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد