BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: مظاہرے، توڑ پھوڑ، گرفتاریاں

کاہان میں سکیورٹی فورسز نے بعض مقامات پر حملے کیے ہیں
بلوچستان میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ بعض اضلاع سے کشیدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ پنجگور میں ایک نجی سکول کو آگ لگا دی گئی ہے۔ کاہان میں سکیورٹی فورسز نے بعض مقامات پر حملے کیئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

بلوچستان کی متحدہ حزب اختلاف نے اتوار سے احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کےتحت ریلیاں ہڑتال اور جلسے منعقد کیئے جائیں گے۔

پنجگور کے تحصیل ناظم رحمدل بلوچ نے بتایا ہے کہ علاقے میں سنیچر کی صبح ایک سکول کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ پولیس نے دو روز میں پچاس سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

نوشکی سے مقامی صحافی سعید خان نے بتایا ہے کہ دالبندین اور نوشکی میں حالات کشیدہ ہیں۔ فرنٹیئر کور اور پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں جبکہ خاران میں کل رات ایک سکول کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے لیڈر جاوید بلوچ نے بتایا ہے کہ پولیس نے صوبہ بھر سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اکثریت طلبا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار سے اب تک ایک ہزار لوگوں کو اٹھایا گیا جبکہ کل اور آج پنجگور قلات سے ڈیرہ مراد جمالی اور کوئٹہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پر امن احتجاج لوگوں کا حق ہے لیکن اگر کوئی توڑ پھوڑ کر یا امن کے لیے خطرہ ثابت ہو ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔
رازق بھٹی

مری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے قریب نیو کاہان کے علاقے سے پولیس نے بیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت امن کے قیام کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ پر امن احتجاج لوگوں کا حق ہے لیکن اگر کوئی توڑ پھوڑ کر یا امن کے لیے خطرہ ثابت ہو ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔

اس سے قبل اتحاد برائے بحالی جمہوریت، چار جماعتی بلوچ اتحاد، اپنے آپ کو محکوم کہلوانے والی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے مشترکہ اخباری کانفرنس میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت اور میت ورثاء کے حوالے نہ کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

تصویروں میں
ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر کی تدفین
اکبر بگٹیجسدِ بگٹی کا معمہ
سرکاری دعوؤں کے بارے میں شکوک و شبہات
ترجمان سےانٹرویو
بگٹی کے بعد کس کی باری ہے؟
حملے کی زد میں
بگٹی پر گزشتہ سال بھی بمباری ہوئی
اسی بارے میں
نواب اکبر بُگٹی سپرد خاک
01 September, 2006 | پاکستان
نواب اکبر بُگٹی کی تدفین
01 September, 2006 | پاکستان
تابوت میں کیا کچھ دفن ہوگیا
02 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد