اسلام آباد: جزوی ہڑتال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال کی اپیل پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ دارالحکومت کے مرکزی تجارتی اور کاروباری علاقے بلیو ایریا اور جناح سپر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم آبپارہ مارکیٹ سمیت شہر کے دیگر بازاروں میں کچھ دکانیں بند ہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کو اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیاں نمازِجمعہ کے بعد ہی زور پکڑتی ہیں۔ ہڑتال کی اپیل کا اثر شہر کی ٹریفک پر کچھ حد تک دیکھنے میں آیا ہے اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔اطلاعات کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر اور سکولوں میں بھی حاضری معمول کے مطابق ہے۔ راولپنڈی میں جمعہ ہفتہ وار تعطیل کا دن ہے اور اس لیئے شہر کی مرکزی مارکیٹیں بند ہیں۔ رہائشی آبادیوں میں قائم دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سخت حفاظٌتی انتظامات بھی کیئے گئے ہیں۔ دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں، ڈپلومیٹک انکلیو اور مساجد کے باہر سکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں نواب اکبر بُگٹی سپرد خاک 01 September, 2006 | پاکستان ’عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے‘31 August, 2006 | پاکستان لاش نہیں دی جائے گی: سلطان31 August, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||