BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 August, 2006, 19:31 GMT 00:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے‘

محمد علی درانی
اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے: محمد علی درانی
وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جمعہ کو ہڑتال کی کال دیکر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے کیونکہ جمعہ کو کراچی لاہور اور آدھے اسلام آباد کے علاوہ پورے ملک میں چھٹی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن سن لے کہ جمعہ کو نہ لاہور ہڑتال کرے گا اور نہ کراچی ہڑتال کرے گا۔‘

وہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے تاہم ان کے خطاب سے پہلے لاہور کے ضلعی ناظم میاں عامر محمود مختلف تاجر نمائندوں کو ہڑتال کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے بلا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ’ عوام اپوزیشن کی کال کو مسترد کردیں گے اور ان کی اس ہڑتال میں شامل نہیں ہونگے تاہم اپوزیشن کو سوچنا ہوگا پھر وہ کہاں کھڑے ہونگے۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’یہ لوگ جب اقتدار میں ہوتےہیں تو لوٹ مار کے ذریعے عوام کے منہ سے نوالہ چھینتے ہیں اورجب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو پھر ہڑتالیں کرکے ان کی روٹی چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ غریب کو مزید غریب کرنا چاہتےہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن نے اپنا یہ رویہ جاری رکھا تو وہ دن دور نہیں جب عوام کا ہاتھ ان کے گریبان پر ہوگا اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ عوام اپوزیشن کے خلاف تحریک چلائیں گے اور اس کے رویے کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سڑکوں پر آئیں گے۔‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ ’اپوزیشن کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پھر وہ عوام کو کال دیں گے۔‘

محمد علی درانی نے کہا کہ ’بار بارتحریک ہڑتال کی ناکام کال دے کر اپوزیشن عوام کی نظر میں غیر متلعقہ ہوتی جارہی ہے‘

انہوں نےاپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ ’وہ آئین اور ایشوز پر بات کرلیں‘

انہوں نے کہا ’اب تبدیلی سڑک پر نہیں آئے گی اقتدار کے چور دروازے بند ہیں صرف ایک بڑے الیکشن کا دروازہ کھلاہے۔ ‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات اب معمول پر آرہے ہیں انہوں نے نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت پر صدر مشرف کی جانب سے مبارکباد دیئے جانے کی خبر کی تردید کی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ اگر کسی کے پاس مبارکباد دیئے جانے سے متعلق کوئی پریس ریلز ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’بعض ٹی وی چینلز نے ایک ذمہ دار شخص کی طرف سے حساس معاملے پر اپنی طرف سے باتیں منسوب کردیں حالانکہ ان کے بقول صدر پاکستان کی طرف سے مبارکباد کا کوئی پیغام نہیں گیا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نواب اکبر بگٹی کے پوتوں کے خلاف حکومت کا آپریشن جاری رہے گا تو انہوں نے کہا کہ’ یہ آپریشن کسی فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں اورمعصوم افراد کو ہلاک کرتے ہیں اور ان کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا۔‘

اکبر بگتی کی تدفین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تدفین کے عمل میں ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی اور اسے مقامی روایات کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تحریک عدم اعتماد ناکام
29 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد