سندھ اسمبلی میں نعرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ اسمبلی میں اکبر بگٹی کی ہلاکت کے خلاف قرار داد مذمت پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے بعد اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردیاگیا۔ صوبائی اسمبلی کا یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے بلایا گیا تھا۔ منگل کی صبح جب اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد حسین نے نواب اکبر بگٹی اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والی فوجی اہلکاروں کے لیئے دعائے مغفرت کی مطالبہ کیا۔ قائد حزب اختلاف نثار کھوڑو نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی سابق گورنر، وزیر اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی رہے ہیں دعائے مغفرت کے ساتھ قرار داد مذمت پیش کی جائے۔ قائم مقام سپیکر اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے اپوزیشن اراکان کو بیٹھنے کے لیے کہا اور دعائے مغفرت شروع کی گئی جس کے دوران اپوزیشن ممبران شور کرتے رہے۔ دعا کے بعد سپیکر نے وقفہ سوالات کے لیئے کہا تو نثار کھوڑو نے قرار داد پیش کرنے کی اجازت طلب کی مگر سپیکر نے انکار کردیا۔ اپوزیشن کے احتجاج پر سپیکر نے دس منٹ کی کارروائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردیا، اس دوران ممبران اسمبلی ’قاتل قاتل حکومت قاتل‘ ’ظالمو جواب دو خون کا حساب دو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ سرکاری ممبران کے جانے کے بعد بھی اپوزیشن کے اراکین نے اجلاس جاری رکھا اس دوران ایوان کی لائٹ اور اے سی بھی بند کردیئے گئے تھے۔ قائد حزب اختلاف نثار کھوڑو، سید قائم علی شاہ، ایم ایم اے کے مولانا عمر صادق، حمید اللہ خان نے تقریر کرتے ہوئے حکومت کو بگٹی کا قاتل قرار دیا اور بین الاقومی برداری سے مطالبہ کیا کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق مانگنے والوں کو نشانہ بنا کر مارا جارہا ہے جتنے لوگ اس دور حکومت میں مرے ہیں کسی اور دور میں نہیں مارے گئے اور مخالفین کو چن چن کر مارا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو ایسی گولیاں کمزور نہیں کرسکتیں جنہوں نے ملک بنایا تھا وہ ملک بچانے کے لیئے لڑتے رہیں گے۔ دریں اثناء اپوزیشن کے اراکین نے بعد میں اسمبلی کے احاطے میں نواب اکبر بگٹی اور ان کے ساتھیوں کی غائبانہ جنازہ نماز ادا کی۔ | اسی بارے میں بگٹی نماز جنازہ: ہزاروں کی شرکت29 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت اور پاکستان کا مستقبل28 August, 2006 | پاکستان اکبر بُگٹی کے مخالفین کدھر گئے؟28 August, 2006 | پاکستان بلوچستان، سندھ میں ہڑتال، مظاھرے28 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی شرکت28 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت کے اثرات 29 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||