حکومت سے علیحدگی پر غور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل نے حزب اختلاف کے دوسرے بڑے اتحاد اتحاد برائے بحالی جمہوریت ’اے آر ڈی‘ سے مشورے کے بعد اپنی مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ایم اے کی سپریم کونسل نے اتوار کو کراچی میں ہونے والے اجلاس میں نواب اکبر بگٹی کی فوجی آپریشن میں ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا اور اپنی مستقبل کی حمکت عمل بھی وضح کی۔ ایم ایم اے کے رہنما حافظ حسین احمد نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ سپریم کونسل کے اجلاس میں بلوچستان حکومت سے علیحدگی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دینے سمیت تمام ممکنات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی اعلان اے آر ڈی سے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ انتیس اگست کو حزب اختلاف کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے لیئے اٹھائی جائے گی اور اس موقع پر یہ معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ حافظ حسین احمد نے فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’عسکری حکمران نے اپنے سیاسی مخالفوں کو رہا سے ہٹانے کے لیئے جو انداز اختیار کیا ہے انہوں نے فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بیرکوں میں واپس چلی جائے اور سیاسی معاملات سیاسی رہنماؤں پر چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو اکہتر میں جب فوج نے ہتھیار ڈالے دیئے تھے اس وقت بھی ایک سیاست دان نے ملک کو سنبھالہ اور آئین دیا۔ بلوچستان کے مسئلہ پر حزب اختلاف کے رہنماؤں کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سترہ مارچ دوہزار چار میں جب بلوچستان میں جھڑپیں شروع ہوئی تھیں تو انہوں نے یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اصرار پر چودھری شجاعت اور مشاہد حسین کی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی لیکن اس کی رپورٹ سے آج تک کسی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ | اسی بارے میں براہمداغ اور میر علی زندہ ہیں؟27 August, 2006 | پاکستان بگٹی کی ہلاکت پر شدید ردعمل27 August, 2006 | پاکستان فوجی آپریشن میں کتنی ہلاکتیں؟27 August, 2006 | پاکستان یہ ایک سانحہ ہے، سیاسی جماعتیں27 August, 2006 | پاکستان کراچی میں احتجاجی مظاہرے27 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے لیئے ٹرین سروس معطل27 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||