BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 August, 2006, 14:36 GMT 19:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: درجنوں دیہات زیرِ آب

سیلاب (فائل فوٹو)
شدید بارشوں سے بلوچستان کے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں
صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی کے مضافات میں سیلابی ریلوں سے کئی بند ٹوٹ گئے ہیں، درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، مال مویشی بہہ گئے ہیں اور فصلیں تباہ ہو گی ہیں۔

سبی کے علاقے ناڑی گاٹھ تلی اور مل گشکوری میں پہاڑی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سبی کے ضلعی ناظم علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مل گشکوری یونین کونسل کو جانے والی سڑک بہہ گئی ہے جس سے وہاں دیہاتوں تک رسائی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ چانڈیو گاؤں میں پچیس مکان گر گئے ہیں تلی کی بڑی سڑک پانی میں بہہ گئی ہے اور بکھڑ غلام بولک میں کھڑی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

مل گشکوری یونین کونسل کے ناظم اسلم گشکوری نے کہا کہ ان کے علاقے میں کوئی اٹھارہ دیہات زیر آب آگئے ہیں اور بڑی تعداد میں کچے مکان منہدم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بند ناقص تھے جس وجہ سے پانی کا دباؤ برداشت نہیں کر پائے۔
سبی کے ان علاقوں میں سیلابی پانی کوہلو اور کاہان سے آتا ہے۔ حالیہ دنوں میں شدید بارشوں سے بلوچستان کے دیگر علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کے شمال میں ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل لوئی بند کے ناظم جان محمد نے بتایا ہے کہ ان کا علاقہ بارشوں کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں سے مکمل طور پر کٹ گیا ہے۔

لوئی بندافغان سرحد کے قریب واقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے ان کے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ تحصیل لوئی بند میں بجلی نہیں ہے لہذا وہاں جنریٹرز سے بجلی پیدا کی جاتی ہے جس پر زیادہ تر ٹیوب ویل چلتے ہیں۔

جان محمد نے کہا کہ لگ بھگ پانچ ٹیوب ویل جل گئے ہیں۔ لوئی بند کو کوئی پکی سڑک نہیں جاتی بلکہ آبی گزرگاہوں سے جانا پڑتا ہے اس علاقے میں اکثر طغیانی آجاتی ہے جس وجہ سے یہ علاقہ ملک کے دیگر علاقوں سے مکلمل طور پر کٹ جاتا ہے۔

اسی بارے میں
دریا میں بہہ کر 10 ہلاک
04 August, 2006 | پاکستان
مانسہرہ: تودے گرنے سے18ہلاک
03 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد