BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 August, 2006, 02:18 GMT 07:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی سے اندرون ملک ٹرینیں بحال

تھر ایکسپریس
کراچی سے بھارت براستہ کھوکھراپار جانے والی تھرایکسپریس حیدرآباد سے چلائی گئی
کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس تقریباً ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد سنیچر کی سہ پہر بحال کردی گئی۔

کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس تھی جو سنیچر کو اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی جبکہ کراچی پہنچنے والے پہلی گاڑی خیبر ایکسپریس تھی جو رن پٹھانی کے مقام پر بنائےگئے عارضی ٹریک سے گزر کر کراچی پہنچی۔ اس کے بعد کراچی سے ٹرینوں کی آمدرفت کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

پاکستان ریلویز کراچی کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ناصر زیدی نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ٹوٹنے والے پل کی جگہ عارضی ٹریک بنایا گیا ہے۔ اس پل پر سے آزمائشی گاڑی گزارنے کے بعد مسافر گاڑیوں کی سروس بحال کردی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان ٹرین کی رفتار کم رہے گی اورگاڑی زیادہ وقت لے گی۔

ریلوے پل ٹوٹنے کے بعد کراچی سے اندرون ملک چلنے والی ٹرینیں حیدرآباد سے چلائی جا رہی تھیں۔ مسافروں کو کراچی سے حیدرآباد اور اندرون ملک سے ریل گاڑیوں میں پہنچنے والے مسافروں کو حیدآباد سے کراچی بذریعہ بس پہنچایا جا رہا تھا۔ کراچی سے براستہ کھوکھراپار بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بھی جمعہ کے روز حیدرآباد سے چلائی گئی تھی۔

دریں اثناء وفاقی حکومت نے رن پٹھانی کے مقام پر ریلوے پل بہہ جانے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وفاقی ریلوے انسپکٹر نو اور دس اگست کو کراچی ریلوے سٹیشن پر اور پندرہ اگست کو لاہور ریلوے سٹیشن پر معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

اسی بارے میں
دریا میں بہہ کر 10 ہلاک
04 August, 2006 | پاکستان
تھر ایکسپریس حیدرآباد سے
04 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد