کراچی لاہور ٹرینیں بند، پانچواں دن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ پانچ دنوں سے کراچی اور لاہور کے درمیان مال گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہے جس سے ملک کی واحد بندرگاہ سے پنجاب کو تجارتی مال کی رسد کم ہوگئی ہے اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تیس جولائی کو رن پٹھانی کے مقام پر پل گرنے کی وجہ سے ریلوے آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور آٹھ سے دس مال گاڑیاں روزانہ چلتی تھیں جو ہر روز تقریبا دس لاکھ ٹن مال کراچی سے ملک کے شمالی علاقوں میں لاتی لے جاتی تھیں۔ کراچی کی بندرگاہ سے لاہور میں ڈرائی پورٹ تک فولاد کا سامان، کیمیکل، کھاد، آٹو پارٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا حصہ مال گاڑیوں کے ذریعے آتا تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہونے کی وجہ سے کراچی ریلوے سٹیشن پر ڈیڑھ کروڑ ٹن مال جمع ہو گیا ہے۔ ریلوے کی ایک سو سے زیادہ کوچز اور بارہ انجن بھی کراچی میں پھنسے ہوئے کھڑے ہیں۔ لاہور میں پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق پل مرمت ہونے اور ریل گاڑیوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق اب تک پاکستان ریلوے کو اس وجہ سے تقریبا چار کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور جب تک ٹریفک بحال ہوگی نقصان بھی مزید بڑھے گا اور پنجاب میں پیٹرولیم اور دیگر مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ | اسی بارے میں سندھ: جان لیوا بارشیں، 30 ہلاک01 August, 2006 | پاکستان سندھ بارش: بچوں سمیت سولہ ہلاک31 July, 2006 | پاکستان بارشیں رحمت یا زحمت!28 July, 2006 | پاکستان پاکستان: بارش سے کئی ہلاک24 July, 2006 | پاکستان مانسہرہ: تودے گرنے سے18ہلاک03 August, 2006 | پاکستان پنجاب میں بارشوں سے پچیس ہلاک 14 July, 2006 | پاکستان کراچی: مال گاڑی پل سےگرگئی 21 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||