BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان: کراچی، پشاور میں مظاہرے

کراچی میں مظاہرہ
احتجاجی جلوس میں بچوں نےگلے میں پھندے ڈالے ہوئے تھے
لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف کراچی میں سنیچر کو بچوں اور خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور میں ملک بھر کے صحافیوں نے بھی لبنان میں جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کا انعقاد امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر، حزب اللہ کے جھنڈے اور حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔ مسلم ممالک کے بے بسی کا اظہار کرنے کے لیئے بچوں نے گلے میں پھندے ڈالے ہوئے تھے جب کہ ان کے ہاتھوں میں کشکول تھے۔

مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں کو پیروں تلے روندنے کے بعد نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس کی بھی ایک بڑی تصویر تھی جس میں انہیں ڈریکولا دکھایا گیا تھا۔

ایک پوسٹر میں امریکی وزیرِ خارجہ کو ڈریکولا کی صورت میں دکھایا گیا تھا

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کی شعبہ طالبات کی رہنما تحریم فاطمہ نے کہا کہ’لبنانی اور فلسطینی معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں پر جاری اسرائیلی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والے مسلم حکمرانوں تاریخ معاف نہیں کرے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’اگر آج حزب اللہ کی حمایت نہیں کی گئی تو پھر کل شام، ایران اور بعد میں پاکستان کی باری آئےگی جبکہ عرب ممالک تو اسرائیل کے لیئے منٹوں کا کھیل ہیں‘۔ جلوس کے شرکاء نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر حزب اللہ کی حمایت جائے۔

پشاور میں صحافیوں کا مظاہرہ
لبنان اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستان بھر کے صحافیوں کے نمائندوں نے سنیچر کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

مظاہرہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام مشترکہ طورپر منعقد ہوا۔ مظاہرین کی قیادت پی ایف یو جے کے مرکزی صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری مظہر عباس اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر انتخاب امیر نے کی۔

مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حزب اللہ کے حق میں نعرے بھی لگائے اور اسرائیلی حملوں کی مزمت کی۔

مظاہرین نے پشاور پریس کلب کے سامنے واقع سڑک پر دھرنا دیا اورچند منٹوں کے لئے روڈ بلاک کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت اور جنرل سیکرٹری مظہر عباس نے کہا کہ لبنان اور فلسطین پر حملے ہورہے ہیں لیکن اسلامی ممالک نے اس پر ’مجرمانہ خاموشی‘ اختیار کی ہوئی ہے۔

انہوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر اقوام متحدہ کی رکنیت سے استعفی دے دیں کیونکہ بقول ان کے اقوام متحدہ کفر کی قوتوں اور غیر اسلامی ممالک کی پشت پناہی کررہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد