لبنان پر حملہ: کشمیر میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزے کے متاثرین نے منگل کولبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ کیا۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف کشمیر کے اس علاقے میں یہ دوسرا مظاہرہ تھا۔ یہ مظاہرہ گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقے راولاکوٹ میں کیا گیا اور اس کا اہتمام خود مختار کشمیر کی حامی ایک تنظیم جموں کشمیر نیشل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے کیا تھا۔ اس مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور حزب اللہ کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ایک کتبے پر یہ تحریر تھا کہ لبنان پر حملے بند کرو جبکہ ایک بینر پر درج تھا کہ حزب اللہ قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ مشرق وسطیٰ کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لبنان پر حملہ کیا گیا۔مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ لبنان پر فوری طور پر حملے بند کیئے جائیں ۔ پولیس کی بھاری جمعیت مظاہرین کے ساتھ ساتھ رہی تاہم یہ مظاہرہ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ لبنان پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد کشمیر کے اس علاقے میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف یہ دوسرا مظاہرہ تھا اس سے قبل ایک شعیہ طلبہ تنظیم نے لبنان پر حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبنان پر حملوں کے خلاف پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جس طرح کے ردعمل کی توقع تھی وہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ | اسی بارے میں لبنان: پاکستانی اخبار عوامی سوچ کے عکاس18 July, 2006 | پاکستان حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ18 July, 2006 | پاکستان حزب اللہ کے حق میں مظاہرے21 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||