BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مسلمان ملک لبنان کا دفاع کریں‘

لبنان پر اسرائیل کے حملے میں نو سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مشترکہ قرار داد میں امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کےمکہ اعلامیہ کے تحت لبنان کے دفاع کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

قومی اسمبلی میں اس قرار داد کی مخالفت میں اقلیتی رکن اسمبلی ایم پی بھنڈارا نے ووٹ دیا جبکہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف میں شامل تمام جماعتوں نے اس کے حق میں ووٹ دیئے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان کی پارلیمان کا یہ’ایوان لبنان کے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے‘۔

قرار داد میں عالمی برادری کو خبردار کیا گیا کہ ’اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی کی وجہ سے اس عالمی ادارے کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے‘۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ ’اسرائیل کی بربریت پر خاموشی کی وجہ سے لیگ آف نیشنز کی طرح اپنے خاتمے کا بندوبست کر رہی ہے‘۔انہوں نے اقوام متحدہ بے عملی کو مجرمانہ خاموشی قرار دیا۔

قرار داد پر بحث کے دوران ارکان نے واضح کیا کہ او آئی سی کے اعلان مکہ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ کسی ایک مسلمان ملک پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا مشترکہ طور پر دفاع کیا جائے گا۔

قرار داد پر بحث کا آغاز حزب اختلاف کی طرف سے متحدہ مجلس عمل کے رہنما قاضی حسین احمد نے کیا۔ انہوں نے بحث کے دوران پاکستان کی فوجی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فوجی آمریت کی وجہ سے فوج نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے جس سے ملکی دفاع کمزور ہوا ہے۔

اقیلتی رکن ایم پی بھنڈارا نے اپنی تقریر میں اسرائیل کی پرروز الفاظ میں مذمت کی تاہم ان کا موقف تھا کہ اگر لبنان میں حزب اللہ کی جگہ لبنان کی اپنی فوج اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہوتی تو صورت حال بالکل مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ فلسطینی میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہمیں اس بات پر زور دینا چاہیے کہ فلسطینی عوام کو علیحدہ ملک بنانے کا حق حاصل ہے اور انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔

اسی بارے میں
حزب اللہ کے حق میں مظاہرے
21 July, 2006 | پاکستان
حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ
18 July, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد