BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 July, 2006, 01:32 GMT 06:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ بحران پر کراچی مذاکرات

مذاکرات
وزیراعظم شوکت عزیز نے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم ،گورنر عشرت العباد اور سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سے مذاکرات کیئے
سندھ میں صوبائی حکومت کے بحران کے حل کے لیئے وزیراعظم شوکت عزیز جمعہ کی شام کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم ،گورنر عشرت العباد اور سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سے مذاکرات کیئے۔

وزیر اعظم شوکت عزیز کے ساتھ اجلاس میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین، محمد علی درانی اور کچھ اور وفاقی وزیر بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ کے ساتھ معاملات افہام وتفہیم سے حل کیئے جائینگے جبکہ صدر مشرف یہ کہہ چکے ہیں کہ وزراء کے استعفے منظور نہیں کیئے جائینگے۔

صدر پرویز مشرف نے سندھ کے گورنر کو متحدہ کہ وزراء اور مشیروں کے استعفے منظور نہ کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ یہ استعفے رات کو ان کے حوالے کیئے گئے تھے۔

دوسری جانب اطلاعات اور نشریات کے وفاقی وزیر محمد علی درانی ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مشرف نے گورنر سندھ کو ہدایت کی ہے کہ استعفے منظور نہ کیئے جائیں اور مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیئے جائیں۔

درانی کے مطابق مخلوط حکومت میں اس طرح کے ایشوز پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن موجودہ حکومت کی روایت رہی ہے کہ اس نے اختلاف رائے کو برداشت کرتے ہوئے ہر قسم کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا ہے۔

استعفے بھیجنے کا فیصلہ کراچی اور لندن میں متحدہ قیادت کے اجلاس کے دو نشستوں کے بعد کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد