صدر کی یقین دہانی، الٹی میٹم واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایم کیو ایم نے بلوچستان آپریشن کے خلاف حکومت سے علیحدگی کی دھمکی ایک مرتبہ پھر واپس لے لی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے صدر مشرف اور وزیرِاعظم شوکت عزیز نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ صرف وہ ڈیم بنائے جائیں گے جن پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے ہوگا، اور جو ڈیم متنازعہ ہیں وہ نہیں بنیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق صدر پرویز مشرف اور وزیرِاعظم شوکت عزیز نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے مجموعی طور پر ایک گھنٹے سے زائد بات چیت کی اور متحدہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانیوں کے بعد ہی الٹی میٹم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ کی مرکز اور صوبہ سندھ میں اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بلوچستان میں فوجی آپریشن بند نہ کرنے کی صورت میں حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی تھی۔ ایم کیو ایم کی جناب سے اس اعلان کے باوجود حکومت کی جانب سے بلوچستان آپریشن کے ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ڈیڈ لائین مقرر کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||