BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 July, 2006, 05:40 GMT 10:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملزمان کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے

فرقہ وارانہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد وہ ایک شیعہ رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔
سندھ حکومت نے علامہ حسن ترابی کے قتل میں ملوث ملزمان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیئے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ شیعہ رہنماجمعہ کے روز کراچی میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کی تحقیقات سندھ ہائی کورٹ کے جج سے کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سندھ پولیس کے سربراہ نے کراچی شہر کے پولیس چیف کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے۔ آئی جی نے ایک اجلاس میں پولیس حکام کو ہدایت کی کہ حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیق کی جائے اور فرقہ وارنہ دہشتگردی کے پہلو کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

خودکش بمبار کا سر جناح ہسپتال لایا گیا جہاں اس کو صاف کرکے تصاویر لی گئی ہیں۔ ان تصاویر کا قومی رجسٹریشن اتھارٹی نادرہ کے ریکارڈ سے موازنہ کیا جائےگا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا کوئی بھی ہاتھ سلامت نہیں ملا ہے جس وجہ سے فنگر پرنٹ نہیں لیئے جاسکے ہیں تاہم اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے لیئے گئے ہیں جو اسلام آباد میں ایک لیبارٹری کو بھیجے جائیں گے۔

مذہبی جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں امریکہ کے خلاف سخت لہجے میں تقریر کرنے والے علامہ حسن ترابی انیس سو اکتالیس میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا آبائی گاؤں شگر (اسکردو) ہے۔

انہوں نے انیس سو پچاسی میں تحریک جعفریہ کے قیام کے بعد عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ تحریک جعفریہ پر پابندی کے بعد انہوں نے تحریک اسلامی تنظیم بنائی اور مذھبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے وجود میں آنے کے بعد سندھ میں صوبائی سطح پر اس کے رہنما رہے۔ کراچی میں نوے کے عشرے میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد وہ ایک شیعہ رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

علامہ حسن ترابی کے لواحقین میں دو بیوائیں، آٹھ بیٹے اور آٹھ بیٹیاں شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد