پاکستان: شمالی علاقوں کا جج قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوگولی مار کرہلاک کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے جج جمشید خان کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ گلگت کے مرکزی پارک میں جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جج ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث افراد کا مقدمہ جج جمشید خان کی عدالت میں جاری تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جج کو کس نے قتل کیا ہے ۔کسی گروہ نے بھی جج کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پچھلے سال گلگت میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد میں پندرہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ گلگت میں فرقہ وارنہ تشدد اس وقت شروع ہو گیا تھا جب ایک شیعہ رہنما آغا ضیاالدین کو قتل کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں گلگت: کرفیوکے باوجود جھڑپیں03 June, 2004 | پاکستان گلگت میں کرفیو کا دسواں روز22 October, 2005 | پاکستان گلگت: سرکاری ملازم قتل08 March, 2005 | پاکستان گلگت کے لیے مزید فوجی دستے10 January, 2005 | پاکستان گلگت: چودہ افراد ہلاک، کرفیو نافذ08 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||